اسلام پورہ رمضان بازار میں بجلی پکڑی گئی

اتوار 28 مئی 2017 22:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) صوبائی دارلحکومت کے معروف علاقہ اسلام پورہ میں پنجاب حکومت کی جانب سے لگائے گئے سستے رمضان بازار میں انتظامیہ ہائی ولٹیج تاروں میں کنڈے ڈال کر بجلی چوری کرتی رہی ۔ذرائع کے مطابق اسلام پورہ کے علاقہ میں پنجاب حکومت کے جانب سے لگائے سستے رمضان بازار میں متعلقہ انتظامیہ نے جنریٹر ہونے کے باوجود وہاں سے گزرنے والی ہائی ولٹیج تاروں میں کنڈے ڈال کر بجلی چوری کرتی رہی ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے رمضان بازار میں موجود ضلعی انتظامیہ کے ایک ملازم نے کہاکہ ہمیں نہیں پتہ کہ بجلی چوری کی جارہی ہے اس حوالے سے ٹی آر او داتا گنج بخش ٹائون شہزا د قریشی آپ کو بہتر بتا سکتے ہیں ۔ مگر کوشش کے باوجودٹی آر او داتا گنج بخش ٹائون شہزادقریشی سے رابطہ نہیں ہوسکا ۔ دوسری جانب اسلام پورہ واپڈ ا سب ڈویژن کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگر سستا رمضان بازار میں بجلی چوری ہوئی ہے تو ذمہ داروں کے خلاف ضرور کارروائی کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :