سعودی شاہ کا ڈونلڈ ٹرمپ کو سونے کی تلوار، ہیرے اور 80 کروڑ ڈالر کی کشتی کا تحفہ

اتوار 28 مئی 2017 22:30

سعودی شاہ کا ڈونلڈ ٹرمپ کو سونے کی تلوار، ہیرے اور 80 کروڑ ڈالر کی کشتی ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2017ء) سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو انتہائی مہنگے تحائف سے نوازا ہے اور یہ تحائف سعودی عرب کی تاریخ میں سب سے مہنگے تحائف میں شمار ہوتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کو شاہ سلمان کی طرف سے پیش کیے جانے والے تحائف میں انتہائی قیمتی اور نایاب ہیرا، خالص سونے سے تیار کردہ گن جس پر شاہ سلمان کی تصویر نقش ہے، 25 کلو وزنی خالص سونے سے تیار کردہ تلوار جس پر ہیرے اور دیگر نادر قسم کے پتھر اور جواہر نصب ہیں اور اس کی قیمت20 کروڑ ڈالر ہے۔

(جاری ہے)

سونے اور ہیروں سے تیار 25 گھڑیاں جن کی کل قیمت 20 کروڑ ڈالر ہے۔ ہیرے اور جواہرات سے سجے 150 سے زائد عبایہ، مجسمہ آزادی کا ہم شکل چھوٹا مجسمہ جو ہیرے اور جواہرات سے تیار شدہ ہے۔ 80 کروڑ ڈالر کی قیمتی کشتی جس کی لمبائی 125 میٹر ہے اور یہ کشتی دنیا کی سب سے لمبی ذاتی کشتی ہے جس میں 80 عام کمرے اور 20 شاہی کمرے ہیں جن کے بیشتر اجزا سونے سے تیار کردہ ہیں۔اس کے علاوہ سعودی دارالحکومت ریاض میں واقع سب سے بڑی شاہراہ کا نام ڈونلڈ ٹرمپ سے منسوب کر دیا گیا ہے۔ اس شاہراہ کے شروع میں ٹرمپ کا ایک مجسمہ رکھ دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :