ٹرمپ کا ہاتھ مذاق میں نہیں جان بوجھ کر دبایا تھا، فرانسیسی صدر

اتوار 28 مئی 2017 22:30

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2017ء) فرانسیسی صدر ایمنیوئل میکخواں نے کہا ہے کہ نیٹو اجلاس کے موقع پر ٹرمپ کا ہاتھ مذاق میں نہیں دبایا بلکہ ایسا جان بوجھ کر کیا، امریکی صدر کا ہاتھ دبانے کا مقصد عزت کمانا تھا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں فرانسیسی صدر ایمینوئل میکخواں نے کہا کہ برسلز میں نیٹو اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ سخت مصافحہ کوئی معصومانہ حرکت نہیں تھی بلکہ انھوں نے ایسا جان بوجھ کر کیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ، ترک صدر یا روسی صدر کسی بھی چیز کے حوالے سے نظریہ رشتے کی مضبوطی کی بنیاد پر قائم کرتے ہیں، اور یہ چیز مجھے تنگ نہیں کرتی۔مجھے ایسی سفارتکاری پسند نہیں جو کہ عوامی تنقید کے نتیجے میں کی جائے۔ میں مذاکرات کے عمل کے دوران ہر چیز کو سنجیدگی سے لیتا ہوں۔ اور آپ کو اسی طرع عزت ملتی ہے۔

متعلقہ عنوان :