امریکا میں فائرنگ کے واقعے میں ڈپٹی شیروف سمیت 8 افراد ہلاک،ملزم گرفتار

اتوار 28 مئی 2017 22:30

امریکا میں فائرنگ کے واقعے میں ڈپٹی شیروف سمیت 8 افراد ہلاک،ملزم گرفتار
میسی سیپی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2017ء) امریکی ریاست میسی سیپی میں فائرنگ سے ڈپٹی شیروف سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ مبینہ ملزم کو حراست میں لیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق میسی سیپی بیورو آف انوسٹی گیشن کے ترجمان ویرن اسٹرین کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے واقعات لنکن کاونٹی کے مضافات میں تین مختلف گھروں میں پیش آئے جو مرکز جیکسن سے 109 کلومیٹر دور واقع ہے۔

اسٹرین کا کہنا تھا کہ تینوں جگہوں سے شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بروکلین سے گرفتار کیے گئے مبینہ ملزم پر ابھی جرم عائد نہیں کی گئی ہے اور اس کے محرکات پر بات کرنا قبل از وقت ہوگا تاہم خود ملزم نے واقعے کی چند معلومات سے آگاہ کیا ہے۔زیرحراست مبینہ ملزم کورے گاڈبولٹ نے ایک اخبار کو انٹرویو میں کہا کہ میں زندہ رہنے کے قابل نہیں ہوں اور جو کچھ میں نے کیا ہے اس کے بعد بالکل بھی نہیں۔

(جاری ہے)

اخبار نے مبینہ ملزم کاویڈیو بیان ریکارڈ کیا تھا جب ملزم کو ہتھکڑیاں لگا کر لے جایاجارہا تھا۔گاڈ بولٹ نے اپنی بیگم اور اس کے خاندان کے افراد سے بھی بات کی اور کہنا تھا کہمیں نے اپنی بیوی، ان کے سوتیلے والد اور والدہ سے بات کی اور اپنی بیوی کو کہا کہ بچوں کو لے کر گھر چلی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ میرا ارادہ یہ نہیں تھا پولیس مجھے زندہ گرفتار کرلے اور میراارادہ پولیس کے ہاتھوں مرنا تھا۔حکام نے عوام سے اپیل جاری کی کہ وہ مثاثرین کے لیے دعا کریں جبکہ کمیونٹی کی حفاظت کے لیے پولیس کی قربانیوں کو بھی سراہا گیا۔

متعلقہ عنوان :