کراچی سمیت سندھ بھر میں بجلی کے بریک ڈان پر قابو پالیا گیا ہے ،ترجمان حیسکو

اتوار 28 مئی 2017 22:30

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2017ء) ترجمان حیسکو نے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں بجلی کے بریک ڈان پر قابو پالیا گیا ہے، ٹرپنگ کی وجہ سے سدرن ریجن میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔ترجمان حیسکو کے مطابق بریک ڈان کی وجہ سے ستانوے فیصد شہری علاقے متاثر ہوئے جبکہ پچاسی فیصد دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق جامشورو اور حیسکو میں آئے فالٹ پر دو گھنٹے کے اندر قابو پالیا گیا تھا، جس کے بعد تمام گرڈ اسٹیشنز پر مرحلہ وار بجلی فراہم کی جارہی ہے۔

متاثرہ علاقوں کو جلد ریلیف فراہم کردیا جائے گا۔دھابیجی اور پیپری پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی کی فراہمی کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔واضح رہیگزشتہ رات بجلی کے بریک ڈان کے باعث کراچی کیعلاوہ اندرون سندھ میں حیدرآباد، نواب شاہ، میرپورخاص ڈویژن کے چودہ ضلعوں، دادو، ٹھٹہ، بدین، جامشورو، ٹنڈو محمد خان میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :