بھارت مقبوضہ کشمیر کے عوام کو تنہا نہ سمجھے،بلاول بھٹو

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی انسانیت پر حملہ ہے، بھارتی مسلح افواج کے ہاتھوں کشمیریوں کے قتل عام پر عالمی برادری کی خاموشی باعث تشویش ہے ،رمضان المبارک شروع ہوتے ہی کشمیری عوام پر بربریت مسلط کی گئی ہے اورحق خوداردیت مانگنے پر کشمیریوں کو ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہی ہے،چیئرمین پیپلزپارٹی کا بیان

اتوار 28 مئی 2017 22:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2017ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر کے عوام کو تنہا اور بے یارو مددگار نہ سمجھے۔اتوار کو اپنے ایک بیان میں پی پی چیئرمین نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی انسانیت پر حملہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بھارتی مسلح افواج کے ہاتھوں کشمیریوں کے قتل عام پر عالمی برادری کی خاموشی پر بھی تشویش کا اظہار کیا ۔

بلاول بھٹو کا کہناتھاکہ رمضان المبارک شروع ہوتے ہی کشمیری عوام پر بربریت مسلط کی گئی ہے اورحق خوداردیت مانگنے پر کشمیریوں کو ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز کشمیری نوجوانوں کو چن چن کر بے رحمی سے قتل کر ہی ہے۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری بھارتی دہشتگردی کا نوٹس لے اور اسے بند کرائے۔