حسین نوازتقریباً سوا 2گھنٹے تک پانامہ کیس کی جے آئی ٹی کے سوالوں کی جواب دیتے رہے ،حسین نوازکو 30مئی تک متعلقہ دستاویزات جمع کرانے کی ہدایت

اتوار 28 مئی 2017 22:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2017ء) وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نوازتقریباً سوا 2گھنٹے تک پانامہ کیس کی جے آئی ٹی کے سوالوں کی جواب دیتے رہے ‘حسین نوازکو 30مئی تک متعلقہ دستاویزات جمع کرانے کی ہدایت کر دی ۔ذرائع کے مطابق حسین نواز جے آئی ٹی کو دیے گئے بیان سے متعلقہ دستاویزات جمع کرائیں گے۔

(جاری ہے)

جے آئی ٹی کے ارکان کی طرف سے حسین نواز سے نیلسن اور نیسکول کمپنیوں سے متعلق سوالات بھی کئے ۔

حسین نواز سے مے فئیر فلیٹس سے متعلق سوالات بھی کیے گئے۔حسین نواز سے ان کی کمپنیوں کی بیرون ملک سرمایہ کاری سے متعلق سوالات بھی کیے گئے، ذرائع کے مطابق حسین نواز کے ہمراہ ان کے وکیل سعد ہاشمی تھے اور حسین نوا زکی طرف سے دیے گئے بیانات کے نکات سعد ہاشمی نے درج کیے …(آ چ)

متعلقہ عنوان :