حیدرآباد، فروٹ مارکیٹ میں من مانے نرخ وصول کرنے پر 5افراد کو پولیس کے حوالے کردیا گیا

معافی اورآئندہ سرکاری نرخ پرفروٹ فروخت کرنے کی یقین دہانی کے بعد رہاکردیاگیا، درجن سے زائد گراں فروشوں اور منافع خوروں پر جرمانے عائد

اتوار 28 مئی 2017 21:50

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) حیدرآباد لجپت روڈ کی فروٹ مارکیٹ میں من مانے نرخ وصول کرنے پر 5افراد کو پولیس کے حوالے کردیا گیا،معافی اورآئندہ سرکاری نرخ پرفروٹ فروخت کرنے کی یقین دہانی کے بعد انہیں رہاکردیاگیا،ایک درجن سے زائد گراں فروشوں اور منافع خوروں پر جرمانے عائد، ڈی سی ہائوس میں کنٹرول روم قائم کردیاگیا،شہریوں کی شکایت پراسسٹنٹ کمشنرز اورمختیاروں کو فوری کاروائی کرنے کا حکم دیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

گراں فروشوں اور منافع خوروں کے خلاف ضلعی حکومت حرکت میں آگئی ،ڈپٹی کمشنرانور علی شر نے گراں فروشوں اورمنافع خوروں کو موقع پر گرفتار کرکے جیل بھیجنے کے احکامات جاری کئے ہیں ،رمضان المبارک کے پہلے روزے کے موقع پراسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ صفرعلی چنہ نے لجپت روڈ کی فروٹ مارکیٹ میں پہلے فروٹ کے ٹھیلوں سے خریداری کی اورپھر مقررہ سرکاری نرخ سے زائد من مانی قیمتیں وصول کرنے والے 5افراد کو پولیس کے حوالے کردیا،اس موقع پرشہریوں کی بڑی تعداد نے منافع خوری اورسرکاری لسٹ پرعملدرآمد نہ کرنے کی بھی شکایت کی ،حراست میں لئے جانے والے افراد کومعافی اورآئندہ زائد قیمتیں وصول نہ کرنے کی یقین دہانی پر جرمانہ عائد کرنے کے بعد رہاکردیا گیا،ڈپٹی کمشنر کے حکم پرڈی سی ہائوس میں منافع خوری،گراں فروشوں کے خلاف کاروائی کے لئے کنٹرول بھی قائم کردیا گیا ہے جس کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر سٹی نظام الدین جتوئی کررہے ہیں ،ڈی سی کی جانب سے تما م اسسٹنٹ کمشنرز،مختیارروں کو ہدایت کی گئی ہے شہریوں کی شکایت پربروقت کاروائی کی جائے تاکہ رمضان المبارک میں شہریوں کو سرکاری مقررکردہ قیمتوں پر اشیاء فراہم کی جاسکیں ۔

متعلقہ عنوان :