نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے بھارت کے جارحانہ عزائم خاک میں ملا دئیے تھے،ڈاکٹرآصف کرمانی

وزیر اعظم نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اب معاشی قوت بنائیں گے،بیان

اتوار 28 مئی 2017 21:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرآصف کرمانی نے کہاہے کہ 28 مئی 1998 کو وزیر اعظم نواز شریف نے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں ایٹمی دھماکے کر کے بھارت کے جارحانہ عزائم خاک میں ملا دئیے تھے۔

(جاری ہے)

ایک بیا ن میں انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اب معاشی قوت بنائیں گے۔ ڈاکٹرآصف کرمانی نے کہاکہ قوم پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے پر نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔