رمضان کا مہینہ صبر، ایثار اور جدوجہد کا درس دیتا ہے ،ْاحسن اقبال

پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنا ہے تو جہد مسلسل اور انتھک محنت کو اپنا شعار بنانا ہوگا ،ْوفاقی وزیر

اتوار 28 مئی 2017 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہاہے کہ رمضان کا مہینہ صبر، ایثار اور جدوجہد کا درس دیتا ہے،اس سال رمضان کے بابرکت مہینے کا آغاز شمسی سال کے لحاظ سے 28 مئی کے دن سے ہوا، 28 مئی کا دن ملکی دفاع کے حوالے سے تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ رمضان کی روح سے فائدہ اٹھانے کے لئے ضروری ہے کہ حقوق اللہ کے ساتھ ساتھ بنیادی انسانی و معاشرتی اقدار کو فروغ دیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنا ہے تو جہد مسلسل اور انتھک محنت کو اپنا شعار بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ رمضان کا مہینہ صبر، ایثار اور جدوجہد کا درس دیتا ہے،اس سال رمضان کے بابرکت مہینے کا آغاز شمسی سال کے لحاظ سے 28 مئی کے دن سے ہوا، 28 مئی کا دن ملکی دفاع کے حوالے سے تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں یکم رمضان اور یوم تکبیر کو اس عزم کے ساتھ منانا ہے کہ پاکستان کو معاشی لخاظ سے مستحکم کرنے کے لئے محنت،پیداواریت،معیار اور جدت کو اپنا معیار بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ رمضان کی روح سے فائدہ اٹھانے کے لئے ضروری ہے کہ حقوق اللہ کے ساتھ ساتھ غریبوں،مساکین اور بے سہارہ لوگوں کا خیال رکھیں۔