ْبھارتی فوج مقبوضہ کشمیر کے عوام کو تنہا اور بے یارو مددگار نہ سمجھے ،ْبلاول بھٹو زر داری

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی انسانیت پر حملہ ہے ،ْبیان

اتوار 28 مئی 2017 21:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر کے عوام کو تنہا اور بے یارو مددگار نہ سمجھے۔کراچی سے جاری ایک بیان میں پی پی چیئرمین نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی انسانیت پر حملہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بھارتی مسلح افواج کے ہاتھوں کشمیریوں کے قتل عام پر عالمی برادری کی خاموشی پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ رمضان المبارک شروع ہوتے ہی کشمیری عوام پر بربریت مسلط کی گئی ہے اورحق خوداردیت مانگنے پر کشمیریوں کو ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز کشمیری نوجوانوں کو چن چن کر بے رحمی سے قتل کر ہی ہے۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری بھارتی دہشتگردی کا نوٹس لے اور اسے بند کرائے۔