Live Updates

عمران خان کی جدوجہد کے نتیجے میں پاکستان کا طاقتور ترین خاندان کٹہرے میں کھڑا ہے ،ْفواد چوہدری

حسین نواز کووکیل کے ساتھ پیش ہونیکی اجازت پرہمارے وکیل کوبھی جانے دیاجاناچاہیے ،ْ میڈیا سے گفتگو

اتوار 28 مئی 2017 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کی جدوجہد کے نتیجے میں پاکستان کا طاقتور ترین خاندان کٹہرے میں کھڑا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہاکہ نوازشریف کے وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے وزیر ہوتے ہوئے جے آئی ٹی پر اعتراض تو ہمارا بنتا ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم دیکھے گی جلد نوازشریف بھی بطور ملزم جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے ،ْ اگر مسلم لیگ جمہوری پارٹی ہوتی تو اب تک نیا وزیراعظم منتخب کرچکی ہوتی۔پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ حسین نواز کووکیل کے ساتھ پیش ہونیکی اجازت پرہمارے وکیل کوبھی جانے دیاجاناچاہیے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :