وزیراعظم محمد نواز شریف کے گذشتہ دور حکومت میں ایٹمی دھماکوں کی وجہ سے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہوا ، حاجی شفیق جاموٹ، سورٹھ تھیبو

اتوار 28 مئی 2017 21:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2017ء) مسلم لیگ (ن) کے ارکان سندھ اسمبلی حاجی شفیع جاموٹ ، ہمایوں خان، سورٹھ تھیبو نے کہاہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کے گذشتہ دور حکومت میں ایٹمی دھماکوں کی وجہ سے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہوا اور ان کے موجودہ حکومت میں سی پیک جیسے منصوبوں کی وجہ سے ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے۔

(جاری ہے)

یوم تکبیرپرا پنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف اگر 28 مئی 1998 کو انڈیا کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں پاکستان کی جانب سے ایٹمی دھماکے کرنے کا فیصلہ نہ کرتے تو خطہ عدم توازن کا شکار ہو جاتا اور پاکستان پر جنگ کے سائے ہر وقت منڈلاتے رہتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کامیاب ایٹمی دھماکوں کی وجہ سے آج پاکستانی قوم سکھ کی نیند سو رہی ہے اور ملکی معیشت بھی تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کا ایٹمی دھماکوں کے حوالے سے اقدام سنہری کارنامہ ہے جو ملکی سلامتی کے لئے بہترین ثابت ہوا ہے اور اب ان کی زیر قیادت موجودہ حکومت معاشی ترقی کے لئے مثبت اور ٹھوس اقدامات کر رہی ہے جس سے معاشی استحکام آ رہا ہے۔