ٹھل کے گرد و نواح میں ایک طرف جہاں بجلی کی مسلسل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور شدید گرمی کے باعث روزہ دار بلبلا اٹھے

اتوار 28 مئی 2017 21:20

ٹھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) ٹھل کے گرد و نواح میں ایک طرف جہاں بجلی کی مسلسل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور شدید گرمی کے باعث روزہ دار بلبلا اٹھے ہیں تو دوسری طرف گرانفروشی کا جن ماہِ صیام کی آمد کے ساتھ ہی بے قابو ہوگیا ہی,تفصیلات کے مطابق سحری و افطاری کے اوقات میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے سرکاری احکامات دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں,کل برکتوں بھرے مہینے کی پہلی سحری کے موقعے پر ٹھل سے ملحقہ شہروں باہو کھوسو,میرپور برڑو,گڑھی حسن, کریم بخش,مبارکپور,جونگل سمیت کئی علائقے تاریکی میں ڈوبے رہی,سحری کے لئے اٹھنے والی خواتین کو خصوصی طور پہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ پہلے روزے کے موقعے پر دن بھر شدید گرمی رہی,گرمی کے ساتھ ہی بجلی کی آنکھ مچولی اور کئی شہروں میں گھنٹوں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے روزیداروں کو دن بھر پریشان رکھا دوسری جانب ماہ صیام کے آمد کے ساتھ ہی مہنگائی کا جن بے قابو دیکھنے میں آیا,گرانفروشوں نے اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہی,گوشت,آلو,پیاز,ٹماٹر سمیت فروٹس کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں اس کے ساتھ ہی مختلف قسم کی مشروبات برف اور دیگر ٹھنڈی چیزوں کی مانگ میں خاطر خواہ اضافے کے ساتھ ہی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہی,محنت کش اور متوسط طبقے کو خریداری کے دوران پریشانی کا سامنا رہا اسی اثنا میں نرخوں پر ضابطے کے لئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تشکیل دیدی گئی کسی قسم کی کوئی کنٹرول پرائس کمیٹی نظر نہیں آئی جس کے باعث گرانفروشوں کی چاندی لگ رہی۔

متعلقہ عنوان :