وزیراعلیٰ سندھ کا تمام ڈویژنل کمشنرز کو فون، مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی ہدایت

اتوار 28 مئی 2017 21:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے تمام ڈویزنل کمشنرز کو فون پر مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی ہدایت جاری کی ہے اور کمشنر ز ، ڈپٹی کمشنر ز اور دیگر متعلقہ افسران کو پھلوں ، سبزیوں اور گروسری مارکیٹ کا دورہ کر نے کا کہا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی سندھ نے کہا ہے کہ قیمتوں پر کنٹرول منڈیوں سے ہی کرنا چاہیے پھر مارکیٹوں پر بھی انفورسمینٹ کیا جائے اور عوام کو مصنوعی مہنگائی سے نجات دلانے کے لیے سخت اقدامات کئے جائیں اور مجھے افسران کے دوروں کی روزانہ کی بنیار پر رپورٹس دی جائیں اور عوام اپنی شکایات سی ایم کمپلین سیل 02199207568 پر رجسٹر کروائیں۔

متعلقہ عنوان :