رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی موضع کانگڑ میں بجلی کی فراہمی معطل

اتوار 28 مئی 2017 21:20

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی موضع کانگڑ میں بجلی کی فراہمی معطل ، علاقہ مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے کے الیکٹرک حکام نے ایوارڈ جیتنے کیلئے موضع کانگڑ ،لاکھڑا لائن پر شیڈول سے ہٹ کر خود ساختہ لوڈشیڈینگ شروع کردی، رمضان المبارک میں بھی موضع کانگڑ میں کے الیکٹرک کے مقامی آفیسران اور گریڈ حکام کے گٹھ جوڑ سے 20سی22گھنٹے کی ظالمانہ لوڈشیڈینگ کا سلسلہ جاری ،غیر اعلانیہ لوڈشیڈینگ نے عوام کو مشکلات میں مبتلا کردیا ،موضع کانگڑ کی بجلی کو کئی ماہ سے منقطع رکھنا معمول بن گیا روزے داروں نے پہلی سحری بھی اندھیرے میں کی ،کے الیکٹرک اپنا قبلہ درست کرلیں ورنہ بہت جلد احتجاج کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار اہلیان کانگڑ کے مکینوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک نے رمضان میں بھی موضع کانگڑ میں طویل ظالمانہ لوڈ شیڈینگ جاری رکھی ہوئی ہے جس نے عوام کو مشکلات میں مبتلا کردیا علاقوں میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے ، انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک کے مہینے میں بجلی کی بندش سے روزے دار اس شدید گرمی میں پریشان ہے اگر اس تسلسل سے کے الیکٹرک کیجانب سے لوڈشیڈینگ جاری رہی تو علاقے کا کافی نقصان ہوگا ان کا کہنا تھا کہ ہم وفاقی وزیر مملکت نواب جام کمال خان عالیانی ،پرنس احمد علی بلوچ ،ڈی سی لسبیلہ مجیب الرحمن قمبرانی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ موضع کانگڑ کو لاکھڑا فیڈر سے الگ کیا جائے لاکھڑا فیڈر سے منسلک ہونے کی وجہ سے مسلسل بجلی کو بند رکھا جارہا ہے موضع کانگڑ میںلوڈشیڈینگ کے خاتمے کیلئے کے الیکٹرک حکام کو کانگڑ کی لائن کو لاکھڑا کے فیڈر سے الگ کر کے کانگڑ کی عوام کوبجلی کی فراہمی کے احکامات جاری کریں ۔

متعلقہ عنوان :