ماہ صیام کے پہلے ہی دن کے الیکٹرک نے عوام کی جم کے خبرلے لی، بجلی کا طویل بریک ڈائون

اتوار 28 مئی 2017 21:20

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) ماہ صیام کے پہلے ہی دن کے الیکٹرک نے عوام کی جم کے خبرلے لی تحصیل سونمیانی میں کے الیکٹرک نے مقدس مہینے رمضان المبارک کاطویل ترین لوڈشیڈنگ اوربجلی کی بندش کے ذریعے استقبال کیا وندرشہراوردیہی علاقوں کے شہری تڑپ اٹھے خاص کربچوں نے رات جاگ کرکاٹی و ندرکے شہری کے علاقوں میں روزانہ آٹھ سے نوگھنٹے اوردیہی علاقوں میں اٹھارہ سے بیس گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے کے الیکٹرک زمینداروں سے سولہ ہزارروپے سبسڈی کی مدمیں حکومت بلوچستان اوروفاقی حکومت سے پینسٹھ ہزارروپے اداکرتی ہے اسی طرح ماہانہ مجموعی طورپرایک ٹیوب ویل سے اکاسی ہزارروپے وصول کیے جاتے ہیں اورزرعی علاقوں کی بجلی بندکرکے کے الیکٹرک کروڑوں روپے بچارہی ہے حکومت اورزمینداروں وگھریلوصارفین کونقصان پہنچایاجارہاہے جب سے KESC کوپرائیویٹ کرکے K الیکٹرک میں تبدیل کیاگیاہے اس وقت سے لے کراب تک ٹھیکیداراورسرمایہ کارغریب صارفین کاخون چوس رہے ہیں عوامی حلقوں نے صوبائی اوروفاقی حکومتوں سے مطالبہ کیاہے کہ کے الیکٹرک کوقومی تحویل میں لے کرسرمایہ کارکمپنیوں سے عوام کونجات دلائی جائے۔

متعلقہ عنوان :