پنگریو اور گرد ونواح کے علاقوں میں ماہ رمضان کے آغاز کے ساتھ ہی مصنوئی مہنگائی اور بلیک مارکیٹنگ کا جن بوتل سے باہر آگیا

ْروزمرہ استعمال کی اشیاء سمیت فروٹ اور افطاری کے آئٹموں کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوگیا

اتوار 28 مئی 2017 21:20

پنگریو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) پنگریو اور گرد ونواح کے علاقوں میں ماہ رمضان کے آغاز کے ساتھ ہی مصنوئی مہنگائی اور بلیک مارکیٹنگ کا جن بوتل سے باہر آگیا اور روزمرہ استعمال کی اشیاء سمیت فروٹ اور افطاری کے آئٹموں کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوگیا ماہ رمضان میں مصنوئی مہنگائی اور بلیک مارکیٹنگ پر قابو پانے کے لئے بدین کی ضلعی انتظامیہ اور حکومت سندھ کے اجلاس صرف زبانی کلامی دعووں تک محدود ہو کر رہ گئے انتظامیہ کی جانب سے مصنوئی مہنگائی کو روکنے اور منافع خوروں کے خلاف کاروائی کے لئے ماہ رمضان کے پہلے روز کوئی اقدامات دکھائی نہیں دیئے جس کی وجہ سے یہ منافع خور تاجر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹتے رہے اشیائے خوردونوش اور فروٹ کی قیمتوں میں زبردست اضافے پر صارفین نے زبردست احتجاج کرتے ہوئے مہنگائی کے جن کو واپس بوتل میں بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :