شکارپور کے قریب جتوئی برادری کے دو گروہوں میں پرانے تنازع پر ایک دوسرے پرجدید اسلحہ سے حملہ ، اندھا دھند فائرنگ

علاقہ میدان جنگ بن گیا ، 3 افراد ہلاک ، 5زخمی ، علاقے میں خوف و ہراس ، مقدمہ در ج نہ ہوسکا

اتوار 28 مئی 2017 21:20

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) شکارپور کے قریب جتوئی برادری کے دو گروہوں میں پرانے تنازع پر ایک دوسرے پرجدید اسلحہ سے حملہ ، اندھا دھند فائرنگ ، علاقہ میدان جنگ بن گیا ، 3 افراد ہلاک ، 5زخمی ، علاقے میں خوف و ہراس ، مقدمہ در ج نہ ہوسکا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز شکارپور کے قریب فیضو تھانے کی حدود گوٹھ سومر بھڈانی میں جتوئی برادری کے دو گروہوں بڈھانی اور خانانی میں جاری پرانے تنازع پر دونوں گروہوں کے مسلح افراد نے ایک دوسرے پر جدید اسلحہ سے حملہ کردیا ، جوابی اور دو بدو فائرنگ میں سعید خانانی اور عبدالجبار بڈھانی موقعے پر ہلاک ہوگئے جبکہ اسماعیل بڈھانی ، سومر بڈھانی ، اصغر خانانی سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے ، زخمیوں میں سے اسماعیل بڈھانی کو چک اسپتال زیر علاج کے لیے لے کے جارہے تھے کہ وہ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ دیگر زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے، معلوم ہوا ہے کہ واقعہ وقت دونوں برادری کے حملے دوران 5گھنٹہ تک مذکورہ علائقہ میدان جنگ بنا رہا ، اطلاع ملنے کے باوجود کئی گھنٹے بعدپولیس جائے وقوعہ پر پہنچی جنہو ںنے نعش تحویل میں لیے دوسری جانب علائقے میں خوف و حراس پہل گیا ہے اور دونوں برادری کے لوگ ایک دوسرے کے لیے مورچہ بند ہوگئے ہیں ، بتایاجاتا ہے کہ جتوئی برادری کے دونوں گرہوں میںچند سال قبل پولیس کی مغبری کرنے پر جھگڑا ہوا جس پر دونوں برادری کے 8 افراد قتل ہوچکے ہیں اور 20 سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں جبکہ دنوں گروہوں نے ایک دوسرے کا جانی کے علاوہ مالی نقصان بھی کررکھا ہوا ہے ، جاری خونی تصادم کے خاتمے کے لیے تاحال سردار ، وڈیرے اور ضلع انتظامیہ نے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :