ایم کیو ایم ڈیفنس کلفٹن ٹائون کی جانب سے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی آمدپرغریبوںمیںراشن کی تقسیم

اتوار 28 مئی 2017 21:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) ایم کیو ایم (پاکستان )کے زیر اہتمام ڈیفنس کلفٹن ٹائون کی جانب سے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی آمدکے موقع پرمختلف علاقوںمیں غریبوںمیںراشن تقسیم کیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ماہِ رمضان کی آمدکے موقع پرایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے اراکین شبیراحمدقائمخانی ،ابوبکرصدیق، محفوظ یارخان اوررکن سندھ اسمبلی سمیتاافضال سیدنے سینکڑوںغریب عوام میںبلاتقص راشن تقسیم کیا۔اس موقع پرایم کیوایم پاکستان کے لئے غریب مستحقین نے جھولی پھیلاکردعائیںکیں۔