خیبرپختونخوا میں غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری

پشاور میں غیر اعلانیہ اور ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہری ا یک بار پھر آپے سے باہر ہو گئے۔ مشتعل مظاہرین نے کوہاٹ گرڈ سٹیشن پر دھاوا بول دیا

اتوار 28 مئی 2017 21:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) خیبرپختونخوا میں غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے ۔پشاور میں غیر اعلانیہ اور ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہری ا یک بار پھر آپے سے باہر ہو گئے۔ مشتعل مظاہرین نے کوہاٹ گرڈ سٹیشن پر دھاوا بول دیا۔ جس سے حالات ایک بار پھر کشیدہ ہوئے ۔

(جاری ہے)

ناروا اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جو ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی، رمضان المبارک میں بھی طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، پشاور کے شہری ایک بار پھر افطاری کے وقت ہی ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف آپے سے باہر ہوگئے۔

اور سڑکوں پر نکل آئے، مشتعل مظاہرین نے کوہاٹ گرڈ سٹیشن پر دھا بول دیا۔ہزارخوانی کے مشتعل مظاہرین گرڈ سٹیشن کے مرکزی دروازے پر چڑھ گئے۔ اور اندر داخل ہونے کی کوشش کی، مشتعل مظاہرین کی قیادت تحریک انصاف کے ایم پی اے عارف یوسف کر رہے تھے۔پشاور میں گذشتہ کئی دنوں سے لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ تاہم واپڈا حکام کی جانب سے کسی بھی علاقے میں ابھی تک لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیے اقدامات نہیں کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :