کوئٹہ ، گوادر کے عوام پانی جیسے بنیادی زندگی کی سہولت کے لئے سراپا احتجاج ہے،سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی

اتوار 28 مئی 2017 21:01

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2017ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل وسینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے ایک مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ گوادر کے عوام پانی کے جیسے بنیادی زندگی کی سہولت کے لئے سراپا احتجاج ہے اوراسی طرح دیگر بنیادی ضروریات نہ ہونے کے برابر ہیں گوادر سی پیک میں اب کی حیثیت رکھتی ہے لیکن اس کے باوجو دعوام پانی کے حصول کیلئے سر گرداں ہے اور پانی جیسے بنیادی ضرورت بھی ناپید ہو چکا ہے پانی پیسوں کے عیوض عوام خریدنے پر مجبور ہو چکے ہیں باالخصوص گرمیوں اور ماہ صیام میں عوام مزید مشکلات کے شکار بنتے جا رہے ہیں فوری طور پر حکمرانوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عوام کو پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے فوری اقدامات کریں اس کے برعکس بلوچستان نیشنل پارٹی اپنا قومی جمہوری انداز فکر کے ذریعے ہر فورم پر آواز بلند کرنے کو اولین ترجیح دے گی کیونکہ پارٹی کا وطیرہ رہا ہے کہ وہ گوادر کے بلوچوں اور بلوچستان کے عوام کو کسی بھی مشکل کی گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑا ہمارے سامنے عوام کے سماجی مشکلات کے حل کرنے کیلئے جدوجہد کو ہمیشہ اولیت دیتے رہے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ اس قبل ڈیمز بنائے جا تے اور پانی کی ذخائر اور آبی وسائل کے حصول اقدام کیلئے مثبت پالیسیاں ترتیب دی جاتی عملی اقدامات کئے جاتے تو آج اکیسویں صدی میں گوادر جیسے شہر میں پانی سے محروم ہونا ایک المیہ سے کم نہیں اتنے بڑے میگا پروجیکٹ سی پیک کے حوالے سے جو اربوں ڈالرز کے فنڈنگ کی جا رہی ہے لیکن عملی طور پر دیکھا جائے تو گوادر کے غیور بلوچ پانی ، صحت، تعلیم سے محروم ہے اور جو ہزاروں سالوں سے بلوچ ماہی گیر ی کی صنعت سے وابستہ ہے اور زندگی گزار رہے ہیں اب تو ان کے لئے بھی مشکلات اور نان شبینہ کے محتاج بنتے دکھائے دے رہے ہیں پارٹی ترقی وخوشحالی کے ہر گز مخالف نہیں لیکن ترقی گوادر اور بلوچستان کے عوام کیلئے ہو تاکہ عوام یقین کریں کہ سی پیک گوادر میگاپروجیکٹ سے ہماری سماجی زندگیوں میں بہتر ی اور خوشحالی اور انسانی بنیادی ضروریات کے سہولیات ممکن ہو لیکن اب تو ایسا کوئی احساس دور دور تک نہیں دے رہے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ حکمران فوری طور پر پانی، صحت، تعلیم روزگار انفراسٹرکچر کوبہتر بنا نے کے لئے عملی طور پر اقدامات کریں کیونکہ اب مزید عوام ذہنی کوفت سے دوچار کرنا مفنی رجحانات سامنے آئیں گے انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان باوسائل سر زمین ہے لیکن عوام آج معاشی، معاشرتی مسائل ومشکلات ، تنگ دستی اور بد حالی کا سامنا کر رہے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ بی این پی عوام کے امنگوں کے عین مطابق سیاسی جدوجہد کر رہی ہے اور احساسات وجذبات اور ان کے مسائل کو سمجھتے ہوئے اپنے جہدکے ذریعے عوام کے حقیقی بنیادی مسائل کے حل کیلئے ماضی میں بھی مصلحت پسندی کے شکار نہیں ہوئے اور اب بھی عوام کی اجتماعی مفادات کے حصول کیلئے قومی وجمہوری جدوجہد سے وابستہ ہو کر نظریاتی وفکری سیاسی جدوجہد کو تیز کر تے ہوئے عوام کے مفادات کے ترجمانی کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :