نا قص میٹر یل /تعمیر کی وجہ سے حید رآباد /کر اچی موٹروے مختلف جگہوں پر دھنس گئی ہے ، صدر حیدرآباد چیمبر

حیدرآباد میر پو ر خاص کے درمیان جو سٹرک تعمیر کی گئی ہے اُس کی درمیانی دیو ار کا فی اونچی ہے، اس کی فوری اصلاح کی جائے

اتوار 28 مئی 2017 21:01

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) حید رآبا د چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر محمد اکر م انصاری ، سینئر نائب صدر سکندرعلی راجپوت ، نا ئب صد دولت رام لوہا نہ ، ارکان ایگز یکٹیو کمیٹی نے ایک بیان میں اس با ت پر تشویش کا اظہا ر کیا ہے کہ نا قص میٹر یل /تعمیر کی وجہ سے حید رآباد /کر اچی موٹروے مختلف جگہوں پر دھنس گئی ہے اور دونوں سڑکو ں کے درمیان جو دیوار تعمیر ہو ئی ہے اُس کی اونچائی انتہا ئی کم رکھی گئی ہے جس کی وجہ سے رات کے وقت مخالف سمت سے آنے والی ٹریفک کی لا ئٹس ڈرائیونگ میں دشواری کا سبب ہیں اور حادثات کا باعث ہیں جبکہ دوسری موٹرو ینر میںایسا نہیں ہے یہاں تک کہ حیدرآباد میر پو ر خاص کے درمیان جو سٹرک تعمیر کی گئی ہے اُس کی درمیانی دیو ار کا فی اونچی ہے، انہوںنے محکمہ ہا ئی ویز اتھا رٹیز اور تعمیر ات سے متعلق وفاقی محکمو ں کی تو جہ اس طرف مبذول کراتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس کی فوری اصلاح کی جا ئے ورنہ نا قص تعمیر چند دنو ں میں خستہ حال سڑک کانقشہ پیش کرنے لگے گی۔

متعلقہ عنوان :