عوام کو بلدیاتی مسائل سے چھٹکارہ دلانے کے لئے عملی اقدامات کر رہے ہیں، میئر حیدرآباد

ہماری اولین ترجیح عوام کو صاف ستھرا صحت مند ماحول کی فراہمی ہے جس کے لئے شب و روز تمام وسائل و ذرائع استعمال کر رہے ہیں

اتوار 28 مئی 2017 21:01

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) میئر حیدرآباد سید طیب حسین نے کہا ہے کہ عوام کو بلدیاتی مسائل سے چھٹکارہ دلانے کے لئے عملی اقدامات کر رہے ہیں، ہماری اولین ترجیح عوام کو صاف ستھرا صحت مند ماحول کی فراہمی ہے جس کے لئے شب و روز تمام وسائل و ذرائع استعمال کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی 84 کے چیئرمین ڈاکٹر محفوظ گدی کی جانب سے صحت و صفائی کے حوالے سے منعقدہ مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی انجینئر صابر حسین قائم خانی،یوسی83 کے چیئرمین عبدالحفیظ و دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

میئر حیدرآباد سید طیب حسین نے کہا کہ یوسی کے مسائل علاقائی لوگوں کے تعاون کے بغیر حل نہیں ہو سکتے،لوگ اپنے گھروں کی صفائی کے ساتھ ساتھ گلی،محلوں کی صفائی کا بھی خیال رکھیں،یوسی کے اجتماعی مسائل کے حل کے لئے انفرادی طور پر ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،یو سی میں صفائی سھترائی کی صورتحال اس وقت تک بہتر نہیں ہو سکتی جب تک کہ ہم اپنے اندر صفائی کا شعور اجاگر نہ کریں، ایم پی اے انجینئر صابر حسین قائم خانی نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں جگہ جگہ کچرا پھینکنے کے بجائے کچرا ڈپوئو ں میں ڈالیں اگر یہ شعور اجاگر کرلیا جائے تو علاقے صاف ستھرے نظر آئیں گے، یوسی 84کے چیئر مین ڈاکٹر محفوظ گدی نے مہمانوں کی آمد کا شکریہ اور کیا اور اجلاس کو بتایا کہ یوسی 84 کی جانب سے گلی محلوں سے کچرا اٹھا نے کیلئے ایک گدھا گاڑی کا بندو بست کیاہے جس سے یوسی کے اندرونی گلی محلوں کا کچرا اٹھایا جائے گا اجلاس کی کمپئرنگ کے فرائض رشید گدی نے انجام دیئے۔

متعلقہ عنوان :