وفاقی بجٹ غریب دشمن ہے ، غریبوں کو کوئی رعایت نہیں دی گئی، سریا اور سیمنٹ مہنگی کرکے چھت بھی چھین لی گئی، صاحبزادہ زبیر

اتوار 28 مئی 2017 21:01

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ غریب دشمن ہے جس میں غریبوں کو کوئی رعایت اور سہولت نہیں دی گئی بلکہ سریا اور سیمنٹ مہنگی کرکے غریبوں سے چھت بھی چھین لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے صاحبزادہ محمد زبیر نے کہا کہ غریب کسانوں کو رعایت دینے کے بجائے ان پر ڈنڈے برسا کر ان کو مطالبہ کرنے کے جمہوری حق سے بھی محروم کیا جارہا ہے اشیائے خورد نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں غریب کے لئے دال روٹی بھی مشکل ہوگئی ہے مہنگائی اور بیروزگاری کو قابو کرنے کے لئے اس بجٹ میں کوئی ٹھوس قدم نہیںاٹھایا گیا بلکہ 500ارب کے نئے ٹیکسز اور 565مصنوعات پر ریگولیٹری کے اضافہ سے مہنگائی میں ہو شربا اضافہ کردیاہے ۔

بجلی اور توانائی کے بحران کو ختم کرنے کے تمام وعدے ہوا ہو گئے ہیں اس بجٹ میں پھر وعدوں پر قوم کو بہلا یا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :