سحر و افطار کے اوقات میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے الیکٹرک کی کراچی کے ساتھ دشمنی کے مترادف ہیں، وائس چیئرمین پی ایس ایس وسیم آفتاب

ْعدلیہ و وزیراعظم کراچی کے 100 ارب سے ذیادہ لوٹنے K الیکٹرک سے کراچی کی عوام کو نجات دلائیں

اتوار 28 مئی 2017 21:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) پاک سرزمین پارٹی کے وائس چیئرمین وسیم آفتاب نیرمضان المبارک کے مہینے میں کراچی سمیت ملک بھر کے تمام شہروں میں کی جانے والی لوڈشیڈنگ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں سحری، افطار اور تراویح کے اوقات پر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ حکومتی نااہلی اور مجرمانہ غفلت ہیانہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے میگا سٹی کراچی سمیت ملک بھر کی عوام بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا ہے، k الیکٹرک کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے عوام میں اشتعال پایا جارہا ہے اور ان کی روزمرہ کی زندگی کے معاملات شدید متاثر ہورہے ہیں بالخصوص رمضان المبارک میں سحر و افطار کے اوقات میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ عوام کے ساتھ دشمنی کے مترادف ہیں. انہوں نے عدلیہ سمیت وزیراعظم اور دیگر متعلقہ اداروں کے سربراہان سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ رمضان المبارک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیں اور عوام کو ریلیف فراہم کریں. اورکراچی کے 100 ارب سے ذیادہ لوٹنے K الیکٹرک سے کراچی کی عوام کو نجات دلائیں۔