پاک سرزمین پارٹی کا رمضان کی آمد کیساتھ اشیا خوردونوش میں ہوشربا اضافہ پر گہری تشویش

اتوار 28 مئی 2017 21:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) پاک سرزمین پارٹی کے سیکریٹری جنرل رضا ہارون نے رمضان کی آمد کے ساتھ اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے عوام کے ساتھ ظلم قرار دیاہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے رمضان کا مقدس مہینہ عبادت کی بجائے دکانداروں کے لئے منافع کا مہینہ بن گیا ہے ۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہی. انہوں نے کہاکہ رمضان کے دوران دنیا بھر اورمسلم ممالک میں اشیا خوردونوش کی قیمتیں کم کر دی جاتی ہیں لیکن پاکستان میں رمضان کی آمد کے ساتھ قیمتوں میں اضافے کر دیا جاتا جو کہ انتہائی افسوس ناک بات ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت و بلدیاتی ادارے اورپرائس کنٹرول کمیٹی مکمل طور پہ ناکام ہوچکے ہیں بلکہ قیمتوں اضافہ سرکاری سرپرستی کے بغیر ناممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ظلم سے نجات کے لے لوگوں کھڑا ہونا ہوگا ملک سے کرپٹ حکمرانوں سے نجات کے لے لوگوں کو آواز لگانی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :