دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت بجلی ،پانی ،تعلیم،روزگار اور اہل حکمرانوں سے محروم ہے ،صفدر قریشی

صدر پاکستان کی تنخواہ میں اضافہ انکے چپ رہنے کی رشوت اور انعام ہے ،رائو کامران محمود مظالم کے خلاف اٹھنا ہو گا اور ظلم کے نظام اور کرپٹ حکمرانوں کے خلاف بغاوت کرنا ہوگی، پاکستان عوامی تحریک کے قائدین کا DHAمیں افطار ڈنر سے خطاب

اتوار 28 مئی 2017 21:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) پاکستان عوامی تحریک کراچی سندھ کے صدر صفدر قریشی،جنرل سیکرٹری رائو کامران محمود نے DHAمیں افطار ڈنر کے موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت پاکستان بجلی ،پانی ،تعلیم،روزگار اور اہل حکمرانوں سے محروم ہے۔

(جاری ہے)

توانائی کے بحران نے ملک کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے کراچی والوں نے پہلی سحری اندھیرے میں کی کے الیکٹرک اور حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ۔

انھوں نے کہاحکمرانوں کے عوام دوست بجٹ نے کشکول کو دیگ میں بدل دیا ہے مزدور کی تنخواہ ہزار غربت کا مذاق ہے۔صدر پاکستان کی تنخواہ میں اضافہ انکے چپ رہنے کی رشوت اور انعام ہے۔رمضان آتے ہی مہنگائی کے عفریت نے غریب کو نگل لیا ہے قوم مظالم کب تک برداشت کرے گی۔مظالم کے خلاف اٹھنا ہو گا اور ظلم کے نظام اور کرپٹ حکمرانوں کے خلاف بغاوت کرنا ہوگی۔