بھارتی فوج کی دہشتگردی ظلم وبربریت سے انسانیت شرما گئی ہے ، سربراہ پاکستان سنی تحریک

کشمیر ی نوجوان کو گاڑی پر رسیوں سے باندھ کر دن رات گلی کوچوں میں گھوماکر انسایت کی تذلیل کی گئی ہے، ثروت اعجاز قادری

اتوار 28 مئی 2017 21:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ رمضان المبار ک شروع ہوتے ہی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشتگرد فوج نے مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلی ہے ،مسلمانوں پر مظالم کی انتہا ہوگئی مذہبی ایام میں قتل وغارتگری کی جارہی ہے اقوام متحدہ کالا چشمہ اتارے اور کشمیریوں پر بھارتی ظلم روکے ،بھارتی دہشتگردی ظلم وبربریت سے انسانیت شرما گئی ہے ،انسانیت کے علمبردار کہاں ہیں انہیں کشمیر میں شہیدوں کا لہوکیوں نظر نہیں آرہا کشمیر ی نوجوان کو گاڑی پر رسیوں سے باندھ کر دن رات گلی کوچوں میں گھوماکر انسایت کی تذلیل کی ہے، پاکستان میں موجود انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی دہشتگردی اور انسانیت پر مظالم کے خلاف آواز نہیں اٹھا سکتیں تو ان تنظیموں پر پابندی لگادی جائے کیونکہ و اغیار کے اشاروں پر ڈالروں کی چمک دھمک کیلئے کام کرتی ہیں ،بھارت کی دہشتگردی کے سامنے خاموش نہیں بیٹھیں گے ،حکومت پاکستان کشمیریوں کے مظالم کے خلاف بھارت کو بھرپور جواب دے ،پاکستان بنانے والوں کی اولادوں کے دل رنجیدہ ہیں ،کشمیریوں کے بہیمانہ قتل اور مظالم پر عالمی برادری کی بے حسی پر افسوس ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشتگردی مسلمانوں کو شہید کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ امن وسلامتی اور انسانیت کے پرچم کو بلند کرتا ہے ،انتہا پسند مذہب کے بھارتی فوجی دہشتگردوں نے رمضان المبارک میں انسانیت کی دھجیاں بکھیر دی ہیں ،انہوں نے کہا کہ انسانیت سوز مظالم سے دل ہل کر رہ گئے ہیں ،اقوام متحدہ کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دلانے کیلئے UNOکی قرارداد پر عمل درآمد کو یقینی بنائے ،بھارت کے اینٹ سے اینٹ بجانا جانتے ہیں اگر ہماری جانے ملکی سلامتی کیلئے قربان ہوجائیں تو یہ ہمارے لئے فخر ہوگا ،کشمیر یوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑ سکتے ان کے دکھ سکھ میں ساتھ ہیں مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی تحریک کو تیز کیا جائے ،بھارتی دہشتگردی کا منہ توڑ جواب دینا وقت کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ یوم تکبیر ہمیں اس عزم اور مضبوط قوت ارادہ کی طرف لیجانے کا نام جس کے ذریعے ہم خطے میں طاقت کے توازن کو پر امن بقائے باہمی کیلئے استعمال کریں یوم تکبیر واضع پیغام دیتا ہے کہ طاقت خطے کے عام فرد تک اپنے ثمرات پہنچائے اور ان کی معاشی وجمہوری اور آئینی حق کو تسلیم کرتے ہوئے عوام کو حکمرانی کا حق دیں یوم تکبیر ہمیں یہ واضع سبق دیتا ہے اپنی طاقت کو ملک کی ترقی وعوام کی خوشحالی اور خطے کی سلامتی کیلئے استعمال کریں،ملکوں کی طاقت افراد سماج اور اس میں بسنے والے ان پسے ہوئے طبقات کی مدد کرنا ہے جو محنت لگن سے ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :