اسلام آباد کے گیگا مال میںسینی پیکس سینما کا قیام

سینی پیکس سینما کے قیام کا مقصد علاقے کے عوام کو معیاری تفریح فراہم کرنا ہے، محسن یاسین

اتوار 28 مئی 2017 21:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) پاکستان کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی سینما چین سینی پیکس نے اسلام آباد کی عوام کے بے حد اصرار پر اسلام آباد میں سینی پیکس سینما کی دوسری برانچ قائم کردی ہے،، یاد رہے کہ دیگر شہروں میں کامیاب افتتاح کے بعد سینی پیکس سینما نے اپنی بارہویں برانچ کاآغاز اسلام آباد گیگا مال ، ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں کردیا ہے، اس بات کا اعلان سینی پیکس سینما کے جی ایم مارکیٹنگ اینڈ کونٹینٹ محسن یاسین نے جاری ایک پریس ریلیز میں کیا ہے، محسن یاسین کے مطابق اس نئے سینما میں 6مختلف اسکرینز لگائی جارہی ہیں، جو پلاٹینئم ، گولڈ اور سلور کلاس سیٹوں پر مشتمل ہیں، جسے ڈولبی 7.1سرائونڈ سائونڈاور3Dڈیجیٹل پراجیکیشن سسٹم سے آراستہ کیا گیا ہے، جس سے ڈی ایچ اے ، بحریہ ٹاون اور دیگر قریبی علاقوں کے عوام کو معیاری تفریح کے مواقع میسر آئیں گے۔

(جاری ہے)

محسن یاسین کا کہنا تھا کہ سینی پیکس سینما کے قیام کا مقصد علاقے کے عوام کو معیاری فریح کے مواقع فراہم کرنا ہے، فلم دیکھنے سے لیکر بیٹھنے کے انتظام تک صارفین کے لیے تمام باتوں کا خصوصی طور پر خیال رکھا جاتا ہے، محسن یاسین نے بتایا کہ اس نئے سینما کی 36سیٹوں پر مشتمل پلاٹینئم اسٹینڈرڈکا افتتاح کردیا ہے، جبکہ دیگر 5اسکرینزکا افتتاح کام کی تکمیل کے بعد آنے والی عید پر کیا جائے گا۔ 6اسکرینز کے اس سینما میں 800افراد کے بیک وقت فلم اسکریننگ کی گنجائش رکھی گئی ہے۔ اس موقع پر انھوں نے بتایا کہ سینی پیکس لاہور میں بھی جلد دو بڑے مالز میں نئے سینما کے قیام کا ارادہ کیا ہے، جس پر جلد کام شروع کردیا جائے گا۔