حق خوداردیت مانگنے پر کشمیریوں کو ریاستی دہشتگردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، بلاول بھٹو

اتوار 28 مئی 2017 21:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دھشتگردی کو انسانیت پر حملہ قرار دیتے ہوئے بھارتی مسلح افواج کے ہاتھوں جاری کشمیریوں کے قتل عام پر عالمی برادری کی خاموشی پر تشویش کا اظہارکیا ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ رمضان شریف شروع ہوتے ہی کشمیری عوام پر بربریت مسلط کی گئی ہے اورحق خوداردیت مانگنے پر کشمیریوں کو ریاستی دہشتگردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی عوام کو تنھا اور بے یار و مددگار نہ سمجھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز کشمیری نوجوانوں کو چن چن کر بے رحمی سے قتل کر ہی ہے۔ پی پی پی چیئرمین نے مطالبا کیا کہ عالمی برادری بھارتی دہشتگردی کا نوٹس لے اور اسے بند کرائے۔ بلاول بھٹو زرداری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستانی عوام اور پیپلز پارٹی اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے شہدا کو سلام پیش کیا اور ان کے اجتماعی قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

متعلقہ عنوان :