500کے وی جامشورو لائن ٹرپ؛ کراچی میں بجلی کا تعطل ، تقریباً 50 فیصد شہر جزوی طور پر متاثر

اہم اسپتالوں اور واٹر بورڈ کے پمپنگ اسٹیشنوں سمیت اسٹریٹجک تنصیبات کو فوری طور پر متبادل ذرائع سے بجلی کی فراہمی شروع کردی گئی

اتوار 28 مئی 2017 21:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) 500KV جامشورو ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن ٹرپ ہونے کے باعث کراچی کے مختلف علاقوں میں سحری کے اوقات میں بجلی کا تعطل آیا۔

(جاری ہے)

ابتدائی طور پر تقریباً 50فیصد شہر جزوی طور پر متاثر ہوا تاہم اہم اسپتالوں اور واٹر بورڈ کے پمپنگ اسٹیشنوں سمیت اسٹریٹجک تنصیبات کو فوری طور پر متبادل ذرائع سے بجلی کی فراہمی شروع کردی گئی تھی۔متبادل ذرائع سے بجلی کی فراہمی شروع ہونے کے بعد تمام متاثرہ علاقوں میں چند گھنٹے کے اندر اندر بجلی بحال کردی گئی ۔کے الیکٹرک غیر متوقع حالات کے باعث صارفین کو پہنچنے والی تکلیف کیلئے معذرت خواہ ہے اور کراچی کے عوام کی خدمات کیلئے مصروف عمل ہے ۔

متعلقہ عنوان :