وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے گذشتہ شب کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

شہر کی ترقی کے لئے جاری منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی ، وزیراعلیٰ سندھ

اتوار 28 مئی 2017 21:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے گذشتہ شب کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نیکراچی پیکیج کے تحت جاری مختلف ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کیلیے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی سندھ نے نیشنل ہائی وے پرزیر تعمیر منزل پمپ فلائی اوور ، طارق روڈ اور یونی ورسٹی روڈ پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کوہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ شہر کی ترقی کے لئے جاری منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی ۔انھوں نے کہا کہ تمام شاہراہوں کی صفائی ستھرائی کے علاوہ کچرے کے ڈبوں کی موجودگی ضروری ہے۔وزیر اعلی سندھ نے ترقیاتی کاموں میں معیار کو بھی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ رمضان المبارک کے دوران رات کے اوقات میں بھی ترقیاتی کام جاری رکھنے کی ہدایات دی تاکہ شہریوں کو تکلیف نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :