گٹکا فری پنجاب ، کروڑوں روے مالیت کا5لاکھ پیکٹ گٹکاتلف کر دیا گیا

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے ابلاغ اور عوام کے نمائندوں کی موجودگی میں گٹکا تلف کیا گٹکا کینسر اور دیگر مضر بیماریوں کی بڑی وجہ ،گٹکا فری پنجاب ہمارا عزم ہے، پورا کریں گے‘ نورالامین مینگل

اتوار 28 مئی 2017 21:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا گٹکا فری پنجاب مشن کے تحت گٹکا سپلائی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ اس سلسلے میں ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے 5 لاکھ پیکٹ گٹکا تلف کر دیا۔ کروڑوں روپے مالیت کا گٹکا پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیڈ آفس میں تلف کیا گیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ 2ماہ سے جاری گٹکے کے خلاف کریک ڈائون میں دیگر شہروں اور صوبوں سے گٹکا سمگل کرنے کی کئی کوششوں کو ناکام بنایا گیا اورگٹکے کے بڑے وئیر ہائوسز پکڑے گئے جن سے کروڑوں روپے کی مالیت کا گٹکا برآمد کیا گیا۔

تمام گٹکا ابلاغ اور عوام کے نمائندوں کی موجودگی میں تلف کیا گیا۔ اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ پنجاب کو گٹکا فری بنانے کا عزم پورا کریں گے۔ گٹکا کینسر اور دیگر مضر بیماریوں کی بڑی وجہ ہے جس کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کی جا چکی ہے ۔ گٹکے کی فروخت ، سمگلنگ یا کسی بھی ایسی سرگرمی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :