پنجاب فوڈ اتھارٹی کوکنگ آئل اور گھی سمپلنگ مہم کے نتائج جاری 92پاس ، 45مضر صحت قرار

�راڈکٹس غذائی اجزاء کی کمی پر غیر معیاری قرار،تمام کمپنیوں کے نتائج کی مکمل تفصیل جاری مارچ میں 120کمپنیوں کے 151 پراڈکٹس کے نمونہ جات ٹیسٹ کے لیے آئی ایس او سرٹیفائیڈ لیبارٹری پی سی ایس آئی آر بھیجے گئے تھے فیل ہونے والی ہر کمپنی کو 10لاکھ جرمانہ ،مال مارکیٹ سے ہٹانے کی ہدایت، عوام کو فیل پراڈکٹس استعمال نہ کرنے کی ہدایت پاس ہونے والی کمپنیوں کی فہرست فوڈ اتھارٹی ویب سائٹ یا فیس بک پیج پر دیکھی جا سکتی ہے

اتوار 28 مئی 2017 21:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مارچ میں لیے گئے کوکنگ آئل اور گھی کے سیمپلز کے نتائج جاری کر دیے ہیں۔ کوکنگ آئل اور گھی سمپلنگ مہم کے جاری کردہ نتائج کے مطابق 151پراڈکٹس کیلئے گئے نمونہ جات میں سے 92نمونہ جات پاس جبکہ 45فیل ہوئے۔ تجزیے میں فیل اور مضر صحت قرار پانے والے کوکنگ آئل پراڈکٹس میں کسان سن فلاور کوکنگ آئل، ایوا سن فلاو کوکنگ آئل ، درجہ اول کوکنگ آئل، سحر کو کنگ آئل شامل ہیں جبکہ بناسپتی گھی میں سلویٰ، شاہ تاج ، گائے ،سیزن، سحر، سویرا ، یادگار ، درجہ اول ، ذائقہ بناسپتی انسانی استعمال کے لیے مضر قرار دیے گئے ہیں۔

امبر بناسپتی، پیوررائل پریمیر ، شہباز ، کیئر ، مجاہدبھی تجزیے میںفیل ہو گئے۔

(جاری ہے)

ایشیا، خیبر ، عسکری ، لطیف ، کوثر، حفیظ ، تازہ، دعا، مہر بناسپتی بھی انسانی استعمال کے لیے مضر صحت قرار دیے ہیں۔ 14پراڈکٹس کے نمونے کم غذائی اجزاء کی موجودگی پر غیر معیاری قرار دیے گئے ہیں۔ ان میں شان کوکنگ آئل، اسلام آباد، مروہ، ایوین، ایشیاء پیور، ہانڈی، شاہ تاج پریمیم کوکنگ آئل ، داتا، پرائم ، ہانڈی، غوثیہ، ممتا، اسلام آباد، آشیانہ اور مہر بناسپتی، سویا سپریم، انعام، رانی گولڈ، تاز ہ گولڈ، رحمت، ص، مالٹا بناسپتی غیر معیاری قرار دیے گئے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے عوام کو فیل ہونے والے پراڈکٹس کی موجودہ سپلائی نہ خریدنے کی ہدایت کی ہے۔ تجزیے میں پاس ہونے والی کمپنیوں کی فہرست پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ویب سائٹ www.pfa.gop.pkپر دیکھی جا سکتی ہے۔ پاس ہونے والوں کی فہرست پنجاب فوڈ اتھارٹی فیس بک پیج سے بھی لی جا سکتی ہے۔ فیل ہونے والی کمپنیوں کو تمام مال مارکیت سے ہٹانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

ہدایات پر عمل نا کرنے کی صورت میںسخت کاروائی ہو گی۔فیل ہونے والی تمام کمپنیوں کو 10لاکھ فی کس جرامنہ عائد کیا گیا ہے۔ غیر معیاری قرار دی گئی کمپنیوں کو کوالٹی بہتر کرنے کے لیے 1ماہ کی مہلت دی گئی ہے۔ 1ماہ بعد تمام نمونے دودبارہ لیے جائیں گے۔ یاد رہے کہ مارچ میں 120کمپنیوں کے 151 پراڈکٹس کے نمونہ جات ٹیسٹ کے لیے بھیجے گئے تھے۔ کوکنگ آئل اور گھی کے معیار کو قائم رکھنے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی سال میں 2مرتبہ اعلانیہ جبکہ ایک دفعہ سرپرائز طریقے سے نمونے لے گی۔

تمام نمونے عالمی معیار کی ISOسرٹیفائیڈ لیبارٹری PCSIRسے چیک کروائے گئے ہیں۔ تما م کمپنیوں کے سیمپل ان کے نمائندوں کی موجودگی میں اٹھائے گئے تھے۔ نمونے لینے سے پہلے تما م کمپنیوں کو خامیاں دور کرنے اور اصلاح کے لیے مناسب وقت دیا گیا تھا۔