پاکستان تمام اسلامی دنیا کیلئے نجات دہندہ کا کردار ادا کر سکتا ہے، پاکستان کی ایٹمی کامیابی دنیا سے ہضم نہیں ہو رہی، پاکستان کو اندرونی اور بیرونی سازشوں کا سامنا ہے ،دنیا جانتی ہے کہ پاکستان مضبوط ہے تو عالم اسلام مضبوط ہے، موجودہ حکومت کی کامیاب معاشی پالیسیوں کی بدولت پاکستان مضبوط معاشی قوت بننے جا رہا ہے ، جس کا اعتراف تمام عالمی معاشی اداروں نے کیا ہے،وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا یوم تکبیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب

اتوار 28 مئی 2017 20:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2017ء) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تمام اسلامی دنیا کیلئے نجات دہندہ کا کردار ادا کر سکتا ہے، پاکستان کی ایٹمی کامیابی دنیا سے ہضم نہیں ہو رہی، پاکستان کو اندرونی اور بیرونی سازشوں کا سامنا ہے ،دنیا جانتی ہے کہ پاکستان مضبوط ہے تو عالم اسلام مضبوط ہے، موجودہ حکومت کی کامیاب معاشی پالیسیوں کی بدولت پاکستان مضبوط معاشی قوت بننے جا رہا ہے ، جس کا اعتراف تمام عالمی معاشی اداروں نے کیا ہے ،ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت نے 28مئی کو اسلام آباد میں یوم تکبیر کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انھوں نے قوم کو رمضان المبارک اور یوم تکبیر کی مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں الزام تراشی کی سیاست نادانستہ طور پر ملک دشمنوں کو فائدہ پہنچا رہی ہے، الزام تراشی، دھرنوںاور جھوٹے مقدمات سے کامیابی نہیں ملتی ، مخالفت برائے مخالفت کرنے والے سیاستدانوں کو ذاتی مقاصد سے ہٹ کر ملکی مفادات کو مدنظر رکھنا چائیے ۔ انھوں نے کہا کہ 28مئی کو وزیر اعظم نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر کر دیا ،دشمن پاکستان کے خلاف جارحیت سے قبل کئی مرتبہ سوچے گا،انھوں نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے لیکن امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، ملک کے دفاع کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں۔

ڈاکٹر طارق فضل چوہدر ی نے ملکی دفاع کی خاطر جان کا نذرانہ دینے والے ہر پاکستانی کو سلام پیش کیا۔ تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی کیلئے دعا بھی کی گئی۔…(ار)

متعلقہ عنوان :