روالپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش اورژالہ باری سے موسم خوشگوار ،لوڈشیڈنگ اور گرمی سے تنگ مرجھائے چہرے دوبارہ کھل اٹھے ،لوگ موسم کا مزا لینے کیلئے گھروں سے باہر نکل آئے

سب سے زیادہ گرمی تربت میں پڑی ، پارہ 53.5 ڈگری تک پہنچ گیا

اتوار 28 مئی 2017 20:51

روالپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواوں اور گرج ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2017ء) روالپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش اورژالہ باری سے موسم خوشگوار ہوگیا ،لوڈشیڈنگ اور گرمی سے تنگ مرجھائے چہرے دوبارہ کھل اٹھے ،لوگ موسم کا مزا لینے کیلئے گھروں سے باہر نکل آئے جبکہ ملک میں سب سے زیادہ گرمی تربت میں پڑی جہاں پارہ 53.5 ڈگری تک پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کی شام روالپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش اورژالہ باری سے موسم خوشگوار ہوگیا۔لوڈشیڈنگ اور گرمی سے تنگ مرجھائے چہرے دوبارہ کھل اٹھے ،لوگ موسم کا مزا لینے کیلئے گھروں سے باہر نکل آئے ملک میں سب سے زیادہ گرمی تربت میں پڑی ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق تربت میں درجہ حرارت 53.5ریکارڈ کیا گیا اس سے پہلے 30مئی2009میں 52ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

سبی50، جیکب آباد، دادو49، لاڑکانہ48، نوکنڈی، دالبندین، بھکر، سکرنڈ، سکھر47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو سے تین روز کے دوران ملک کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہیگا، خصوصا (لاہور،فیصل آباد، سرگودھا،گوجرانولہ،ساہیوال، ملتان،ڈی جی خان، بہاولپور، ڈی آئی خان، پشاور، بنوں،سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد،حید رآباد،میر پور خاص، مکران، سبی اور نصیر آباد ڈویژن) میں شدید گرمی پڑے گی۔

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہیگا۔تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔آئندہ 48گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہیگا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن اور کشمیر میں بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔