چکوال شہر میں پینے کے پانی کا مسئلہ حل کر دیا گیا ہے‘ چوہدری حیدر سلطان

اتوار 28 مئی 2017 20:51

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2017ء) چوہدری حیدر سلطان نے کہا ہے کہ چکوال شہر میں پینے کے پانی کا مسئلہ حل کر دیا گیا ہے اور انشاء اللہ کھائی ڈیم سے جلد چکوال کے شہریوں کو پینے کا صاف پانی ملنا شروع ہوجائے گا۔ جبکہ اس منصوبے پر ایک ارب روپے کی رقم خرچ ہوئی ہے اس کے علاوہ حلقہ پی پی20میں 30سی35کروڑ کے منصوبے جاری ہیں اور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے جا رہے ہیں۔

وہ سابقہ یونین کونسل ایک میں 44لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے ملت چوک تاتختہ آباد سڑک کی افتتاحی تقریب میں خطاب کر رہے تھے۔ چوہدری حیدر سلطان ، چیئرمین بلدیہ چوہدری سجاد علی خان، چوہدری محمد ضمیر، وسیم ظفر، ساجد گوندل اور اورنگزیب دھرنٹ کے ہمراہ جب جلسہ گاہ میں پہنچے تو جنرل کونسلر ممتاز خان نے ان کا پرجوش استقبال کیا ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ڈھولوں کی تھاپ میں انہیں پنڈال میں لایا گیا۔

(جاری ہے)

سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے کونسلر ممتاز خان نے اپنے وارڈ کو درپیش متعدد مسائل کی نشاندہی کی۔ چوہدری حیدر سلطان نے اپنے خطاب میں کہا کہ2018کے الیکشن سے قبل200بستروں کے جدید ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالفین کے پاس پراپیگینڈے کے علاوہ ترقی کاکوئی ایجنڈا نہیں۔ اس موقع پر چوہدری حیدر سلطان نے ایم پی اے چوہدری لیاقت علی خان کی صحت کیلئے خصوصی دعا کی اپیل کی۔ تقریب سے چیئرمین بلدیہ چوہدری سجاد احمد نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :