بابر نواز خان نے ضلع میں سوئی گیس فراہمی کے منصوبوں کا جال بچھا کر عوام کے دل جیت لئے ‘ وقاص رحمن ایڈووکیٹ

اتوار 28 مئی 2017 20:51

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی بابر نواز خان نے ضلع بھر میں سوئی گیس فراہمی کے منصوبوں کا جال بچھا کر عوام کے دل جیت لئے ہیں، مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہمیشہ ہزارہ کی ترقی چاہی اور اپنے انتخابی وعدہ کے مطابق بگڑہ، بالڈھیر، کھولیاں بالا اور دوڑ پار کی چھ یونین کونسلوں کو گیس فراہم کر کے بابر نواز خان نے ثابت کر دیا وہ حقیقی عوامی خدمت گار ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار معروف قانون دان مسلم لیگ (ن) لائرز ونگ کے رہنما وقاص رحمن ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے انتخابی مہم کے دوران بابر نواز خان کی توجہ مذکورہ دیہات میں سوئی گیس فراہمی کی جانب دلائی تھی جس پر انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ وہ منتخب ہو کر اس پور ے علاقہ میں گیس پہنچائیں گے۔ انہوں نے اپنے انتخابی وعدے کو پورا کر کے خود کو ایک عوام دوست لیڈر ثابت کیا ہے جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کر تے ہیں، امید کرتے ہیں کہ وہ مستقبل میں بھی اسی طرح عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :