سیپکو کی مہربانی سے جیکب آباد کے روزہ داروں نے پہلی سحری اندھیرے میں کی

رمضان میں ریلیف دیا جائے اور اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے علاوہ بجلی بند نہ کی جائے ورنہ سیپکو آفیس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا

اتوار 28 مئی 2017 20:41

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) سیپکو کی مہربانی سے جیکب آباد کے روزہ داروں نے پہلی سحری اندھیرے میں کی تفصیلات کے مطابق سیپکو حکام رمضان میں بھی باز نہ آئے حکومتی احکامات ہوا میں اڑا دئے جیکب آباد کے عوام نے پہلی سحری اندھیر ے میں کی سیپکو کی جانب سے سحری کے وقت شہر کی بجلی بند کردی گئی جس کے باعث روزیداروں کی سحری اندھیرے میں کرنا پڑ گئی بجلی بند اور شدید گرمی میں سحری کی تیاری میں بھی مشکلات کا سامنا کر نا پڑا سیپکو کی جانب سے جاری کئے شیڈول پر بھی عمل نہیں کیا جا رہا6گھنٹے کے بجائے 12گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے بجلی کی ٹرپنگ نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے کئی برقی آلات ٹرپنگ کی وجہ سے جل گئے ہیں جس کے باعث شہریوں کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے شہریوں نے مطالبا کیا ہے کہ رمضان میں ریلیف دیا جائے اور اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے علاوہ بجلی بند نہ کی جائے ورنہ سیپکو آفیس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :