الخدمت کراچی کے تحت مستحق افراد میں بلا سودی قرضے کے چیک تقسیم کر دئے گئے

چیف ایگزیکٹیو ، انجینئر سلیم اظہر اور ڈائریکٹر ڈائیگنوسٹک سروسز صابر احمدنے مختلف خواتین و حضرات میں بلا سودی قرض کے چیکس تقسیم کئے

اتوار 28 مئی 2017 20:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) الخدمت کراچی اس بات کے لئے کو شاں ہے کہ معاشرے کے ضرورت مند اور اہل افراد جو زندگی کی معاشی دوڑ میں کسی بھی وجہ سے دوسروں سے پیچھے رہ گئے ہیں ، ان کو سہارا دے کر دیگر افراد کے برابر لا کھڑا کیا جائے ۔ الخدمت اس مقصد کے لئے کمیونٹی کے مخیر اور اہل ثروت خواتین و حضرات کے مالی تعاون کے ذریعے مستحق افراد کو مختلف طرح کے روزگار شروع کرنے کے لئے بلاسودی قرضے بطور سرمایہ فراہم کرتی ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات الخدمت کراچی کے ڈائریکٹر ڈائیگنوسٹک انجینئر صابر احمدنے ہیڈ آفس میں منعقدہ ایک تقریب میں مواخات پروگرام کے تحت مختلف کاروبار کرنے کے لئے درخواست دہندگان کو چیکس تقسیم کرنے سے قبل شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری توقع یہ ہے کہ آج ہم کسی دوسرے کے تعاون سے آپ خواتین و حضرات کو یہ قرض فراہم کر رہے ہیں تو آنے والے دنوں میں جب آپ خود اپنے پاؤں پر کھڑے ہو جائیں تو معاشرے کے دیگر ضرورت مندوں کی اعانت کرنے میں ہمارا ہاتھ بٹائیں۔بعد ازاں الخدمت کراچی کے چیف ایگزیکٹیو ، انجینئر سلیم اظہر اور ڈائریکٹر ڈائیگنوسٹک سروسز صابر احمدنے مختلف خواتین و حضرات میں بلا سودی قرض کے چیکس تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :