پاکستانی قوم اپنی آزادی کے تحفظ کیلئے ہر حد تک جا سکتی ہے ‘احسن اقبال

انڈیا نے 5ایٹمی دھماکے کیے تو پاکستان نے 6ایٹمی دھماکے کرکے اینٹ کا جواب پتھر سے دیا‘وفاقی وزیر

اتوار 28 مئی 2017 20:40

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ 28 مئی 1998کو میاں محمد نواز شریف نے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا پاکستانی قوم اپنی آزادی کے تحفظ کے لیے ہر حد تک جا سکتی ہے دنیا کی کو ئی قوت طاقت کے بل بوتے پر ہمیں دبا نہیں سکتی تاریخ اٹھا کر دیکھیں کہ پاکستان اور بھارت 1998 سی2017یہ امن کا سب سے لمبا عرصہ ہے جسکی بنیادی وجہ ہمارا نیو کلئیر پروگرام ہے ․پاکستان کی ایٹمی صلاحیت ہی تھی جس نے دشمن کے تمام عزائم کو خاک میں ملا دیا پاکستانی قوم کبھی اپنی عزت اپنی آزادی کا سودا نہیں کر سکتی جب انڈیا نے 5ایٹمی دھماکے کیے تو پاکستان نے 6ایٹمی دھماکے کرکے اینٹ کا جواب پتھر سے دیا ۔

․ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل ہال میں 28مئی یوم تکبیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔

(جاری ہے)

احسن اقبال نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی قیادت میں سرگودھا ، بہاولپور، راولپنڈی ، نارووال ہر ضلع شہر دیہات کے اندر جو ترقیاتی منصوبے چل رہے ہیں عوام دیکھ رہے ہیں جو کل میٹرو کے تعنے دے رہے تھے اور جنگلا بس کہتے تھے اب وہ پشاور میں میٹرو بنا رہے ہیں یہ عوام کا بنیادی حق ہے کو ئی نیک کام کی نقل کرے تو اس میں خوشی ہے کراچی میں وفاق 24ارب سے میٹرو بنا رہی ہے جو وہاں کی حکومت کی زمہ داری تھی ․وہ مسلم لیگ ن کے منصوبوں کی نقل کر رہے ہیں اگر نقل مارنے والوں نے حکومت کرنی ہے تو صرف اصل والوں کو موقع دیا جائے تمام صوبے دیکھ رہے ہیں باقی لوگوں کے پاس کوئی نئی جدت نہیں ہے وہ صرف مسلم لیگ ن کے منصوبوں کی نقل مار رہے ہیں 2018میں سندھ اور خیبر پختواہ میں بھی مسلم لیگ ن کی حکومت ہو گی۔

․انہوں نے کہا کہ ضلع نارووال میں ترقی کے کروڑوں روپے کے منصوبے مسلم لیگ ن کا عوام سے دوستی کا ثبوت ہے ۔

متعلقہ عنوان :