وفاقی حکومت بجلی کا نظام درست کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ،سیدعبدالصبور شاہ

اتوار 28 مئی 2017 20:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2017ء) پاکستان تحریک انصاف پشاور ریجن کے صدر وممبرویلفیئر بورڈ سیدعبدالصبور شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بجلی کا نظام درست کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے اس وقت پورے ملک میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے حکومت ملنے پر 6 ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا دعویٰ کیاتھا حالت یہ ہے کہ گزشتہ چار سال سے عوام بجلی کو ترس رہے ہیں‘ عبدالصبور شاہ نے کہاہے کہ بجلی کے وفاقی وزیر عابد شیر علی صوبہ خیبر پختونخوا میں حالات خراب کرنے کے درپے ہیں یہ صوبہ جو بجلی کی پیداوار میں سرفہرست ہے اس کے عوام بجلی کو ترس رہے ہیں وفاقی کو چاہئے کہ وہ صوبے کو بجلی کا قلمدان حوالے کر ے اور صوبے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ مکمل طور پر ختم کرے ‘ انہوں نے کہ پی ٹی آئی کے ورکر پر امن ہیں اور انہیں پر امن رہنے دیا جائے ہم سازشی عناصر کی طرف سے صوبے میں ہونے والے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :