رمضان میںعوام کو تاریخی ریلیف دیاجائے گا، بجلی کی لوڈشیڈنگ میں بھی نمایاں کمی کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے،ملک سجاد

� مسلم لیگ(ن) کی کامیابی کا سال ہوگا،وزیراعظم کی قیادت میں ہر دن کامیابی وکامرانی کی علامت بنتا نظر آ رہا ہے، مسلم لیگی رہنما

اتوار 28 مئی 2017 20:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما ویوسی 34 اسلام آبادسے نومنتخب چیئرمین ملک سجا د نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما ویوسی 34 اسلام آبادسے نومنتخب چیئرمین ملک سجاد نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت وزیراعظم میاں نوازشریف اور وزیراعلیٰ میاں شہبازشریف کی قیادت میں ملک کی ترقی وخوشحالی اور عوامی خدمت کیلئے سرگرم عمل ہے اور خصوصا" رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہے، عوام کو رمضان المبارک میں سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کا مقصد اور مشن ہے،ناجائز منافع خوری کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، رمضان المبارک میں بجلی کی لو ڈشیڈنگ میں بھی نمایاں کمی کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے او ریہ بھی عوامی حکومت کا قابل قدرتحفہ ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

جاری بیان میںملک سجاد نے مزیدکہاکہ 2018ء پاکستان مسلم لیگ(ن) کی کامیابی کا سال ہوگا،وزیراعظم میاں نوازشریف کی قیادت میں ہر دن کامیابی وکامرانی کی علامت بنتاجا رہا ہے، پاکستان مسلم لیگ(ن) اپنے انقلابی منشور اور وزیراعظم میاں نوازشریف کے ویژن کی بدولت آئندہ عام انتخابات میں بھی اپنی کارکردگی کی بنا پر پھربرسراقتدار آئے گی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کے خلاف سازشیں کرنے والوں کے ہاتھ سوائے رسوائی کے کچھ نہیں آئے گا،سیاسی مخالفین اپنی آنکھوں سے منفی سیاست کی پٹی اتاریں تو انہیںنظر آ جائے گاکہ کیاترقی ہوئی ہے،پاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکومت کے ترقیاتی کام دیکھ کر مخالف سیاسی جماعتیں سخت پریشان ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ حکومت نے یوں ہی ترقیاتی کام جاری رکھے تو ان کیلئے اقتدار کے خواب چکناچور ہوجائیں گے۔

مسلم لیگی رہنما ملک سجاد نے کہاکہ عمران خان الزامات کی سیاست کررہے ہیں،وزیراعظم میاں نوازشریف نے خود کو احتساب کیلئے پیش کردیا ہے اور اب ایسا کرنے کی عمران خان کی باری ہے، انہیں بھی چاہئیے کہ اپنا حساب دیں،ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے سب کو ملکر کام کرنا چاہیے اور بلاوجہ جھوٹے اوربے بنیاد الزامات سے گریز کرنا چاہیے

متعلقہ عنوان :