ایس ایس پی اسلام آ باد کا رمضا ن میں پولیس فورس کی ڈیو ٹیا ں 8 گھنٹے کر نے کا حکم

بھکا ریو ں کے خلاف کر یک ڈائون ، لا ئوڈ اسپیکر ایکٹ کی خلا ف ورزی پرسخت کارروائی کی جائے، تما م افسران بشمول ایس ایس پی اسلام آ باد پولیس ملازمین کے ساتھ مل کر افطا ری اور سحر ی کر یںگے ، تھانو ں میں آ نے والے سا ئلین کی ہر ممکن داد رسی کی جا ئے، ایس ایس پی اسلام آ باد سا جد کیا نی

اتوار 28 مئی 2017 20:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2017ء) ایس ایس پی اسلام آ باد سا جد کیا نی نے رمضا ن المبا ر ک میں پولیس فورس کی ڈیو ٹیا ں آ ٹھ گھنٹے کر نے کے احکا ما ت جا ر ی کر دئیے اور کہا ہے کہ بھکا ریو ں کے خلاف کر یک ڈائون کرتے ہوئے لا ئوڈ اسپیکر ایکٹ کی خلا ف ورزی پرسخت کارروائی کی جائے، تما م افسران بشمول ایس ایس پی اسلام آ باد پولیس ملازمین کے ساتھ مل کر افطا ری اور سحر ی کر یںگے ، تھانو ں میں آ نے والے سا ئلین کی ہر ممکن داد رسی کی جا ئے ،تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روز رمضا ن المبا ر ک کی سیکور ٹی کو مو ثر بنا نے کے لیے سیف سٹی سینٹر پرایس ایس پی آ پریشنز اسلام آ با د ساجد کیا نی کی سر بر اہی میں اہم اجلا س منعقدہو ا ۔

جس میں ایس پی صدر محمد حسن اقبا ل ، ایس پی سٹی زبیر احمد شیح ، ایس پی رورل مصطفی تنو یر ، ایس پی انڈ سٹر یل ایر یا لیا قت حیا ت نیا زی ، تما م سب ڈویثرنل پولیس افسران، ڈی ایس پی سی آئی اے اورتمام تھانوں کے ایس ایچ اوز اور دیگر پولیس افسران موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر ایس ایس پی اسلام آ باد نے کہا کہ رمضا ن المبا ر ک میں پولیس ملازمین کی ڈیو ٹی کے اوقات کا ر میں کمی لا ئی گئی ہے تمام پولیس افسران و جو ان آ ٹھ گھنٹے ڈیو ٹی سر انجا م دیں گے انہوں نے کہا کہ میر ے سمیت ایس پیز ، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز نا کو ں پر پولیس جوانو ں کے ساتھ مل کر سحر ی و افطا ری کر یں گے ، جہا ں پر لیڈ یز تر اویح ہو تیں ہو ں وہا ں پر لیڈ یز پولیس تعینا ت کی جا ئے اس میں کسی قسم کی سستی ہر گز بر داشت نہیں کی جا ئے گی ، انہو ں نے تما م افسران کو ہد ایت کی ہے کہ لا ئو ڈ اسپیکر ایکٹ کے قوانین پر فوری عمل درآمد کر ائے جا ئے اور خلاف ورزی کر نے والو ں کے خلاف مقدما ت درج کیے جا ئیں ، انہوں نے کہا کہ بھکا ریو ں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا ئے ، ایس ایس پی آ پریشنز اسلام آ باد نے تما م ایس پیز ، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ وفا قی دارالحکو مت اسلام آ با د میں ر مضا ن المبا ر ک کی آ مد کے مو قع پر سیکو رٹی کو مزید سخت کیا جا ئے ۔

تما م اپنے اپنے تھا نہ کے ایر یا میں مسا جد و اما م بار گا ہو ں میں داخل ہو نے کے لیے ایک گیٹ استعما ل کیا جا ئے اور ہر شخص کی چیکنگ بذ ریعہ میٹل ڈیٹیکٹر کی جا ئے اس کے علا وہ گا ڑ یو ں کی پا ر کنگ مسا جد ، اما م با ر گا ہو ں سے دور ہو نی چا ہے اور پٹرو لنگ کو بھی سخت کیا جا ئے تا کہ جر ائم پیشہ عنا صر کی سر کو بی کی جا سکے ۔ پو لیس کے علاوہ پر ا ئیو یٹ گا رڈز اور مساجد اور امام با ر گا ہو ں کی انتظا میہ کی طر ف سے منتخب کیے گئے افراد ڈیوٹی سر انجا م دیں گئے ۔

ایس ایس پی اسلام آ باد نے تما م ایس ایچ او ز پر واضع کیا ہے کہ وہ اپنے اپنے ایر یا میں مشکو ک و مشتبہ عنا صر اوربھکا ریو ں کے خلاف سخت کا رروائی کی جا ئے ۔ انہو ں نے تما م ایس پی زونز ، ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ اوز کو تا کید کی کہ وہ اس با بر کت ما ہ میں انتہا ئی متحر ک رہیں ،خا ص کر نما ز ، تر اویح اور افطا ر ی کے اوقا ت میں چو کنا رہیں اور ڈیو ٹی دلچسپی اور حب الو طنی کے تقا ضو ں کو مد نظر رکھتے ہو ئے اپنا آ رام اور نیند عوام کی حفا ظت کی خا طر قر با ن کر یں تا کہ شرپسند اور جر ائم پیشہ عنا صر اپنے عزائم میں کا میا ب نہ ہو سکیں ، ما رکیٹو ں ، شا پنگ سینٹرز اور دیگر اہم مقاما ت کی حفا ظت کا بھی خصوصی انتظا م کیا گیا ہے ، ما ر کیٹیو ں میں شام چار بجے سے رات گیا رہ بجے تک پولیس کما نڈوز، محافظ اسکو اڈ اور ایف سی مو جو د رہیں گئی ، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ بادنے کہا کہ افطا ری اور سحر ی کے وقت نا کہ جا ت اور ہا لٹنگ پو ائنٹ آ ئو ٹ گو ئنگ پو ائنٹ پر چلے جا ئیں گئے مزید بر آں انہو ں نے کرائم کی مو جو د صورت حا ل کا جا ئزہ لیا اور افسران کو ہد ایت کی کہ تھا نوں میں آ نے والے سا ئلیں کی فوری داد رسی کے لیے تما م تر ضر وری اقداما ت اٹھا ئے جا ئیں اور ان کی ہر ممکن مدد کی جا ئے ، جو بھی شخص تھا نے میں درخو است لے کر آ ئے قا نو ن کے مطا بق جو کا رروائی بنتی ہے اس پر عمل کیا جا ئے ،۔

متعلقہ عنوان :