راولپنڈی،افطاری کے اوقا ت میں شہریوں کو بہترین ٹریفک سہولیات کیلئے وارڈن افسران کو ڈیوٹی پوئنٹس پر افطاری فراہم کی جا ئیگی

اتوار 28 مئی 2017 20:21

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2017ء) رمضان المبارک کے دوران افطاری کے اوقا ت میں شہریوں کو بہترین ٹریفک سہولیات کے پیش نظر وارڈن افسران کو ڈیوٹی پوئنٹس پر ہی افطاری فراہم کی جا ئیگی، اس سلسلے میں گزشتہ روز پہلے روزے کی افطاری کے موقع پر سی ٹی او یوسف علی شاہد نے کمیٹی چوک میں وارڈن افسران میں افطاری تقسیم کی یہ افطاری روزانہ کی بنیاد پر تقسیم کی جائے گی اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہد نے بتایا کہ رمضان المبارک میں افطاری کے اوقات میں ڈیوٹی اور ٹریفک کو بہتر طریقے سے چلانے کے لیے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں اور ایک جامع ٹریفک پلان مرتب کیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ ٹریفک پولیس کے فیلڈ افسران میں روزانہ کی بنیاد پر افطاری دی جائے گی انہوںنے بتایاکہ سیکٹر انچارجز، وارڈن افسران او ر دیگر فیلڈ میں موجود اہلکاروں کو افطاری فراہم کی جائے گی انہوںنے کہا کہ راولپنڈی ٹریفک پولیس رمضا ن المبارک کے دوران شہریوں کو ہر ممکن ٹریفک سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے شہری بھی ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور ٹریفک پولیس کی طرف سے دی گئیں ہدایات پر عمل کریں غلط پارکنگ اور ڈبل پارکنگ سے اجتناب کریں۔

متعلقہ عنوان :