اسلام آباد، سی ڈی اے آفیسرکو دھمکیاں دینے والے شخص کے خلاف سیکرٹریٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

اتوار 28 مئی 2017 20:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2017ء) سرکاری اراضی پر کھوکھاتعمیرکرنے سے منع کرنے پر سی ڈی اے کے آفیسرکو دھمکیاں دینے والے شخص کے خلاف سیکرٹریٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔

(جاری ہے)

مدعی مقدمہ عدیل افضل نے سیکرٹریٹ پولیس کوبتایاکہ ملزم ظہیرعباسی اوراس کے مسلح ساتھی سرکاری زمین پر دفعہ ایک سوچوالیس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیرقانونی طورپر کھوکھابنارہے تھے جنہیں منع کیاتوانہوں نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔