وفاقی دارالحکومت میں دوالگ الگ واقعات میں شادی شدہ خاتون اوردوشیزہ کو اغواکرلیاگیا

اتوار 28 مئی 2017 20:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2017ء) وفاقی دارالحکومت میں دوالگ الگ واقعات میں شادی شدہ خاتون اوردوشیزہ کو اغواکرلیاگیا۔تھانہ مارگلہ کے علاقہ نیول کمپلکس کالونی سے دوشیزہ کو اغواکرلیاگیا۔

(جاری ہے)

مدعی مقدمہ فیصل شہزاد نے پولیس کوبتایاکہ ملزم ظفراقبال نے مدعی مقدمہ کی سولہ سالہ بیٹی مسماہ ز بی بی کو اغواکرلیاہے۔کھنہ کے رہائشی آصف محمودنے کھنہ پولیس کوبتایاکہ ملزمان محمدعارف،طارق ،محمداشرف اوران کے دیگرساتھیوں نے مدعی کی بیوی مسما ع کو اغواکرلیاہے۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :