اسلام آباد،اقدام قتل کے ملزم نے بخشی خانے کی دیواروں سے ٹکریں مارتے ہوئے خودکو شدیدزخمی کرلیا

اتوار 28 مئی 2017 20:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2017ء) اقدام قتل کے ملزم نے بخشی خانے کی دیواروں سے ٹکریں مارتے ہوئے خودکو شدیدزخمی کرلیا۔مارگلہ پولیس نے اقدام خودکشی کی دفعہ کے تحت ملزم کے خلاف نیامقدمہ درج کرلیاہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تھانہ کھنہ میں درج مقدمہ نمبر311/2016بجرم324/337ایف ضمن ٹو کے ملزم رفیع اللہ کو جب اڈیالہ جیل سے بغرض پیشی اسلام آباد کچہری لایاگیاتوملزم نے بخشی خانہ کی دیواروں کو ٹکریں مارکرخودکشی کرنے کی کوشش کی۔مارگلہ پولیس نے ملزم کے خلاف اقدام خودکشی کی دفعہ325کے تحت نیامقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :