اسلام آباد،تھانہ شمس کالونی نے اشتہاری ملزم کو پناہ دینے کے الزام میں6 افراد کوگرفتارکر لیا، مقدمہ درج

اتوار 28 مئی 2017 20:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2017ء) تھانہ شمس کالونی نے حضروپولیس کومطلوب ڈکیتی کے اشتہاری ملزم کو پناہ دینے ،پولیس چھاپے کے دوران ملزم کو بھگانے اورپولیس کے موبائل فون چھیننے کے الزام میں چھ افراد کوگرفتارکرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

(جاری ہے)

تھانہ حضرواٹک کے سب انسپکٹرثاقب عباسی نے تھانہ شمس کالونی پولیس کورپورٹ درج کراتے ہوئے بتایاکہ مقدمہ نمبر128/2017بجرم392تھانہ حضرومیں ملزم ذیشان اشتہاری ہے جس کی گرفتاری کے لئے سیکٹر آئی بارہ میں چھاپہ ماراتوملزمان آدم خان اوراس کے پانچ ساتھیوں نے مزاحمت کرتے ہوئے ملزم کو چھڑوایااوربھاگ جانے میں مدددی۔

حضروپولیس کوملزمان نے روکے رکھااورموبائل فون اورنقدی جن کی کل مالیت پینتالیس ہزار روپے بنتی ہے بھی چھین لئے جوملزمان سے برآمدہوئے۔پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :